اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

واٹس ایپ کی بندش پر پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا

23 جولائی, 2024 18:00

پاکستان میں واٹس ایپ کی بندش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بیان سامنے آگیا ہے۔

ملک میں واٹس ایپ صارفین کو موبائل ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے میڈیا فائلیں بھیجنے اور وصول کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم ریگولیٹری باڈی نے اس معاملے کو معمولی تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے اسے نظر انداز کر دیا ہے۔

ایک بیان میں پی ٹی اے نے واٹس ایپ پر میڈیا فائلیں بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہونے کا اعتراف کیا۔

ان اعترافات کے باوجود، پی ٹی اے کے جواب سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مسئلہ وسیع پیمانے پر نہیں اور اس پر زیادہ تشویش کی ضرورت نہیں ہے۔

پی ٹی اے کے مؤقف کے برعکس معروف مانیٹرنگ پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے پاکستان میں واٹس ایپ کی بندش کی رپورٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا۔

ہزاروں صارفین کی جانب سے رکاوٹوں کی اطلاعات دی گئی جو پی ٹی اے کی تجویز سے کہیں زیادہ وسیع مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ سروس متاثر، مگر کیوں! صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات

واٹس ایپ میں فون نمبرز چھپانے سے متعلق نئے فیچر کی آزمائش 

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں ٹیلی کام کمپنیوں نے بھی اس مسئلے کو تسلیم کیا ہے اور ایک ترجمان نے بلاتعطل خدمات کی بحالی کے لیے جاری تحقیقات کی تصدیق کی ہے۔

تاہم کئی دیگر ٹیلی کام کمپنیوں نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے صارفین ٹھوس جوابات کی تلاش میں رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور ڈیجیٹل حقوق کے کارکنوں نے قیاس کیا کہ اس خلل کو انٹرنیٹ اور ابلاغی ٹیکنالوجیوں کو کنٹرول کرنے کے مقصد سے فائر وال کی تنصیب سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔

یہ الزامات سامنے آئے کہ فائر وال کو واٹس اور فیس بک سمیت انٹرنیٹ پر مخصوص مواد کو بلاک کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top