منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی، انڈیکس 67 ہزار کی حد عبور کرگیا

28 مارچ, 2024 12:26

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے جس کے باعث انڈیکس 67 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 67 ہزار 150 کی سطح عبور کرتے ہوئے تقریبا 0.92 فیصد اضافے کے ساتھ نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سیشن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 641 پوائنٹس یا 0.97 فیصد اضافے سے 66 ہزار 547 پر بند ہوا۔ یہ سطح 12 دسمبر 2023 کو حاصل کی گئی اپنی سابقہ بلند ترین سطح 66,427 پوائنٹس سے تجاوز کر گئی تھی۔

سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنری سمیت انڈیکس ہیوی سیکٹرز میں خریداری دیکھی گئی۔

اسکرین گریپ ڈی پی ایس
اسکرین گریپ ڈی پی ایس

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کی نجکاری پر اچھی پیشرفت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ممکنہ نئے معاہدے سے کے ایس ای 100 کو اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 66،427 پر پہنچنے میں مدد ملی۔

منگل کو اختتام پر پی ایس ایکس میں ایک اور تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور اس کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 381 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار کے قریب بند ہوا تھا۔

اسکرین گریپ ڈی پی ایس
اسکرین گریپ ڈی پی ایس

آل شیئر انڈیکس کا حجم ایک سیشن قبل کے 303.71 ملین سے بڑھ کر 354.6 ملین ہوا تاہم حصص کی قیمت گزشتہ سیشن کے 12.07 ارب روپے سے گھٹ کر 11.88 ارب روپے رہی۔

لوٹے کیمیکل 42.8 ملین حصص کے ساتھ حجم میں سب سے آگے رہا، اس کے بعد ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 29.2 ملین حصص اور پی ٹی سی ایل 24.7 ملین حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کے مطابق بدھ کے روز 346 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 179 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 152 میں کمی جب کہ 15 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67 ہزار 94 رہ چکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top