ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اسٹاک مارکیٹ ہفتے کے اختتام پر مندی کے ساتھ بند

15 مارچ, 2024 17:07

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے آخری سیشن کا اختتام مندی کے ساتھ ہوا۔

سرمایہ کار کی پالیسی ریٹ کے آئندہ فیصلے پر غیر یقینی کا شکار ہیں اور اسی لیے جمعے کے روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر تقریبا 250 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر (18 مارچ) کو ہوگا جس میں اہم شرح سود کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ پالیسی ریٹ اس وقت 22 فیصد کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر ہے۔

کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا جبکہ کاروبار ہونے والے حصص کا حجم اور قیمت دونوں میں روزانہ کی بنیاد پر کمی واقع ہوئی۔

اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 247.80 پوائنٹس یا 0.38 فیصد کی کمی سے 64,816.46 پر بند ہوا ہے۔

ہفتہ وار بنیادوں پر بینچ مارک انڈیکس 977.29 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا جو گزشتہ ہفتے 65,793.76 پوائنٹس پر تھا۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم ایک سیشن قبل کے 315.24 ملین سے کم ہو کر 259.37 ملین رہ گیا۔

حصص کی قیمت گزشتہ سیشن کے 10.48 ارب روپے سے کم ہو کر 10.12 ارب روپے رہ گئی۔

ہاسکول پیٹرولیم 56.95 ملین حصص کے ساتھ سب سے آگے رہا، اس کے بعد کنرجیکو پی کے 19.64 ملین حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کام 16.55 ملین حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

جمعہ کو 322 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 192 میں کمی جبکہ 17 میں استحکام رہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top