مقبول خبریں
پی ایس پی کارکن مبینہ طور پر قتل
لانڈھی نمبر 2 میں گراؤنڈ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے جو مبینہ طور پر پاک سرزمین پارٹی کا کارکن تھا۔
تفصیلات کے مطابق متقول کی شناخت 28 سالہ تابش کے نام سے کرلی گئی ہے جو خرم آباد کا رہائشی تھا۔
قاتلوں نے تابش کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش زیرِ زمین خالی ٹینک میں ڈالنے کی بھی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔
ایس پی لانڈھی کے مطابق مقتول تابش ایک بچے کا باپ تھا اور 7 ماہ قبل اس نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہےکہ تابش کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج ہے جب کہ وہ ایک مرتبہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار بھی ہوچکا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم سیاسی و ذاتی دشمنی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیے جارہے ہیں۔