جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ایس ایل 9؛ حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے

25 فروری, 2024 12:27

لاہور قلندر کے فاسٹ بولر حارث رؤف کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگئے۔

گزشتہ روز پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں حارث رؤف کراچی کنگز کے خلاف میچ کے آخری اوور میں کیچ لیتے ہوئے گرے تھے۔

ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم حارث رؤف کو مانیٹر کر رہی ہے۔

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے کندھے کا اسکین کرا لیا گیا ہے تاہم انجری کی نوعیت کو دیکھنے کیلئے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ  2 وکٹ سے جیت لیا تھا۔

قبل ازیں ملتان سلطانز کے انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کے دائیں حصے میں انجری کے باعث رواں پی ایس ایل ایڈیشن سے باہر ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top