ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

 پی ایس ایل 9: فاسٹ بولر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد

11 مارچ, 2024 16:12

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے تیز گیند باز نسیم شاہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نسیم شاہ پر پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پرمیچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلرنسیم شاہ پرآرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا، جو کرکٹ کے سامان یا کپڑوں،گراؤنڈ آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔

نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد اسٹمپ کو کک ماری تھی جب کہ فاسٹ بولر نے الزام کا اعتراف کیا اور میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ پابندیوں کو قبول کیا۔

غلطی کا اعتراف کرنے اور میچ ریفری کی تجویز کردہ پابندیوں کو قبول کرنے کی وجہ سے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔

نسیم شاہ پر یہ الزام آن فیلڈ امپائرز روچیرا پالیا گروگے اور محمد آصف نے عائد  کیا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top