ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

فلسطین کے حق میں ریلی کو امریکی سفارت خانے کی حدود سے روک دیا گیا

10 مئی, 2024 19:02

اسلامی جمعیت طلبہ کی فلسطین کے حق میں ریلی کو امریکی سفارت خانے کی جانب مارچ کرنے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبا کے غزہ مارچ کے دوران ریڈ زون میں داخلے کی کوشش پر کارکنوں کی پولیس سے جھڑپ ہوئی، کارکنوں کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے غزہ مارچ کا اہتمام کیا گیا، سینیٹر مشتاق احمد خان اور کاشف چودھری سمیت دیگر کی قیادت میں ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات و دیگر شریک ہوئے۔

سرینا چوک پر اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام غزہ مارچ کے دوران پولیس نے ریلی کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا جبکہ کارکنان نے خاردار تاریں عبور کرلی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

مظاہرین کا اصرار تھا کہ وہ ہر صورت امریکی سفارت خانے پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے تاہم پولیس نے شرکاء کو امریکی سفارتخانے جانے سے روک دیا، پولیس کی جانب سے روکنے پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور شرکاء اور پولیس کے درمیان لڑائی اور دھکم پیل ہوئی جبکہ غزہ مارچ کے شرکاء خیابان سہروردی تک پہنچ گئے۔

جائے وقوعہ کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس مظاہرین کو سیل کیے گئے علاقے میں داخل ہونے سے روک رہی ہے۔

علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی کیونکہ انہوں نے سرینا چوک کو سیل کردیا تھا جو امریکہ سمیت مختلف سفارت خانوں کی طرف جاتا ہے۔

پولیس اور انتظامیہ سے مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہونے پر سرینا چوک کو بند کرکے وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، پولیس نے مظاہرین کو سرینا چوک اسلام آباد سے آگے جانے سے منع کیا تو کارکنان نے پولیس پر بوتلیں پھینکنا شروع کردی جبکہ کارکنان نے خاردار تاریں بھی عبور کرلی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top