پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

این ای ڈی یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ، طلبا و اساتذہ کی بڑی تعداد میں شرکت

08 مئی, 2024 16:05

جامعہ این ای ڈی میں طلباء کی جانب سے فلسطین کے حق میں اور امریکی جامعات کے طلباء سے یکجہتی کے لیے عظیم الشان مظاہرہ کیا۔

شرکاء نے مغربی ممالک میں طلباء کے احتجاجات پر حکومتی کریک ڈاؤن کی  مذمت کی جب کہ مقاومتی تنظیمیوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل مخالف نعرہ بازی کی گئی۔

مظاہرے میں شریک طلباء نے جامعہ این ای ڈی انتظامیہ سے کینٹینز پر اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلباء مسئلہ فلسطین کو ہرگز فراموش کرسکتے اور نہ امریکی حکومت طلباء کی ظلم کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبا سکتی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ طلباء سے آزادی اظہار رائے کا حق چھین لینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی طلباء امریکی جامعات میں حکومتی بربریت کے شکار طلباء کے ساتھ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار آج امریکہ میں طلباء پر جاری ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں اور فلسطین پر امریکی حمایت یافتہ اسرائیلی جارحیت نے امریکہ کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top