جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر اعظم نے خاتون کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانے کا نوٹس لے لیا

08 جولائی, 2021 15:45

اسلام آباد : وزیر اعظم نے خاتون کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو سخت سزا دینے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کا آئی جی اسلام آباد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خاتون کے ساتھ ہونے والے واقعے کی تفصیلات لیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے بیان سے زیادتی کرنیوالے کو بہانہ مل جائے گا: بلاول بھٹو

وزیراعظم نے کہا کہ خاتون کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں، تفصیلات سے آگاہ بھی رکھا جائے۔ ملزم کو سخت سزا دی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top