جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، افغانستان کی صورتحال پر غور

08 اکتوبر, 2021 15:15

اسلام آباد : قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، وزیر خزانہ شوکت ترین، پرویز خٹک، فواد چودھری بھی اجلاس میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی نائب وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

قومیِ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیکیورٹی و سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔ کمیٹی اجلاس میں ایل او سی سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top