جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

پیٹرول مہنگا ہونے سے گدھوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

13 مارچ, 2024 18:34

افریقی جنگ زدہ ملک سوڈان میں پیٹرول مہنگا ہونے سے ادھر گدھوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوڈان میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گدھوں کی مانگ میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیٹرول پمپس پر ایدھن نہ ہونے کے باعث جنگ زدہ ملک میں لوگ گدھا گاڑیوں کا رخ کر رہے ہیں۔

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ لوگوں نے نقل و حمل کے پرانے طریقوں کو اپنا لیا ہے، گدھوں کی قیمت میں حالیہ دنوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں قلیل مدت میں ایندھن کی قیمت 20 گنا بڑھ کر  تقریباً 20 ڈالر فی لیٹر ہوگئی۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق گزشتہ اپریل سے سوڈان کی خانہ جنگی میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جنگ نے ملک میں خوراک کی فراہمی میں بھی خلل ڈالا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top