اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

حکومت نے بیمار افراد پر نیا بوجھ ڈال دیا

23 جولائی, 2024 16:40

سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد لاہور میں مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مالی دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ طبی آلات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

150 سے زائد طبی آلات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جن میں شوگر اسٹریپس اور بلڈ پریشر مشینیں سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

ہیلتھ کیئر ڈیوائس ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں نمایاں اضافے کی اطلاع دی ہے، کچھ اشیاء کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

شوگر اسٹریپس 1300 روپے سے بڑھ کر 1700 میں فروخک ہو رہی ہیں جب کہ وہیل چیئرز کی قیمت 13 ہزار سے بڑھا کر 18 سے 20 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بلڈ پریشر مشین کی نئی قیمت 5000 روپے جب کہ سرنجز کے 3500 روپے والے پیکس 4500 میں فروخت ہورہے ہیں۔

نیبولائزر مشینیں 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 500 روپے کردی گئیں، تھرمامیٹر 350 روپے سے بڑھا کر 500 اور بلڈ شوگر مانیٹر 2500 روپے سے بڑھ کر 3600 روپے ہو گیا۔

مختلف نجی لیبارٹریوں میں تشخیصی ٹیسٹوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے مریضوں پر مالی دباؤ مزید بڑھا ہےئ۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top