ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ملک میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

08 مئی, 2024 14:32

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 800 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کا بھاؤ 2620 روپے پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی کے بعد سونے کا نرخ 2312 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 40 روپے پر آگیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top