منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

صدارتی انتخابات؛ ایم کیو ایم کا آصف زرداری کو ووٹ نہ دینے پر غور

27 فروری, 2024 12:48

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان صدر کیلئے آصف زرداری کو ووٹ نہ دینے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار آصف زرداری کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ارکان نے یہ رائے دی ہے کہ پہلے پی پی سے آئینی ترامیم پر حمایت مانگنی چاہیے

ارکان نے رائے دی کہ پی پی ہمیں ٹف ٹائم دے رہی ہے ان کے امیدوار کو سپورٹ نہ کیاجائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ایم کیو ایم کو منانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔ ایم کیو ایم اور ن لیگ کے رہنماؤں کی 48گھنٹے میں ملاقات متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ملک میں صدارتی انتخابات 9 مارچ کو کرانے کا فیصلہ

ن لیگ اور ایم کیو ایم کی ملاقات میں حکومت سازی کے امور کو فائنل کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top