منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

صدر مملکت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

30 اگست, 2024 12:47

حکومت نے ان سرکاری ملازمین کو دیے جانے والے خصوصی الاؤنس پر نظر ثانی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جن کی مجموعی تنخواہ 37 ہزار روپے سے کم ہے۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے یکم جولائی 2024 سے وفاقی حکومت کے تمام سول ملازمین کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کر دی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفاعی تخمینے سے ادا کیے جانے والے سویلینز بشمول کنٹیجنٹ پیڈ اسٹاف اور کنٹریکٹ ملازمین کو کنٹریکٹ ملازمت کی شرائط و ضوابط کے مطابق بنیادی تنخواہوں میں شامل کیا جائے گا۔

جن افراد کی مجموعی تنخواہ 37 ہزار روپے سے کم ہے انہیں خصوصی الاؤنس کے طور پر یہ فرق ادا کیا جائے گا۔

کم از کم اجرت میں اضافے کو متعلقہ وزارتوں / ڈویژنوں / محکموں کی طرف سے سال 2024-2025 کے بجٹ میں مختص کیا جائے گا اور اس پر کوئی ضمنی گرانٹ نہیں دی جائے گی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top