ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دیدی

20 مارچ, 2024 16:59

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا جاتا ہے جب کہ سابق جج مظاہر نقوی کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، مظاہر نقوی کی برطرفی 10جنوری سے تصور ہوگی۔

وزارت قانون نے جسٹس (ر) مظاہر نقوی کے استعفے کی منظوری کا 11 جنوری کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔ مظاہر نقوی 10 جنوری 2024 سے بطور جج سپریم کورٹ عہدے سے برطرف تصور ہوں گے۔

 مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا جاتا ہے، نوٹیفکیشن کے بعد مظاہر نقوی کو پینشن و دیگر مراعات حاصل نہیں ہونگی۔

وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت قانون نے سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے بعد فیصلہ کیا ہے۔ جوڈیشل کونسل نے پانچ الزامات ثابت ہونے پر مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں:

جسٹس (ر) مظاہر نقوی مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار، جوڈیشل کونسل نے برطرفی کی سفارش کردی

سابق جج مظاہر نقوی پر 5 الزامات ثابت ہوئے، سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے

واضح رہے کہ مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش سپریم جوڈیشل کونسل نے کی تھی، تاہم نوٹیفکیشن کے بعد مظاہر نقوی کو پنشن و دیگر مراعات حاصل نہیں ۔ہوں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top