ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بلوجستان میں جشن آزادی کی بھرپور تیاریاں

06 اگست, 2018 13:55

ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

بازاروں میں ہرطرف شہری اور خاص طور پر بچے پاکستان کے جھنڈے بیج اور دیگر اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہے،  ہرطرف سبز ہلالی پرچم لہرارہاہے ،بچے بوڑھے جوان سبھی جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

کوئٹہ شہر کے بازاروں میں سبز ہلالی پرچم ، بیج ، ٹی شرٹ اور ننھے بچوں کیلئےقومی پرچم کے رنگ سے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی خریداری میں عروج پر ہے ۔

آزادی کا جوش و خروش یوں تو سال بھر ہی نظر آتاہےلیکن اس کی تیاریوں میں اگست کی آمد کے ساتھ ہی تیزی آجاتی ہے، جوں جوں جشن آزادی قریب آتی ہے اس کے ساتھ ہی عمارتوں کی سجاوٹ اور چراغاں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جو شہریوں کی خاص دلچسپی کا مرکز بنتی ہے۔

بلوچستان کے عوام کیلئے یوم آزادی کسی عید سے کم نہیں ہر طرف سبز ہلالی پرچم شہریوں کی ملک سے محبت کی ترجمانی کرتا دکھائی دیتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top