ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

صدر آصف زرداری کیلئے صدارتی گیسٹ ہاؤس بنانے کا فیصلہ

11 مارچ, 2024 13:18

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے شہر لاہور میں اپنے ہی صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیاسی بیٹھک کے لیے صدارتی مہمان خانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ پنجاب میں قدم مضبوط کرنے کے لیے لائحہ عمل  تیار کرلیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور جیالوں کو گیسٹ ہاؤس میں بلایا جائے گا جب کہ صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو چند روز میں لاہور پہنچیں گے جہاں وہ مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے لیے بلاول ہاؤس میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

لاہور اور پنجاب میں تنظیم نو کا بھی فیصلہ کیا جائے گا اور پارٹی میں نئے صدر کے انتخاب کے ساتھ تنظیم نو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق صدر چودھری اسلم گل نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے رکھا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top