مقبول خبریں
کراچی ائیرپورٹ پر پی پی رہنما نبیل گبول سے بدتمیزی کا معاملہ
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول اور شہری کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر پی پی رہنما نے شہری کودھکا دے کرگرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نبیل گنول کے ساتھ شہری نے جھگڑا کیا جس کے بعد ہاتھا پائی کی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ نبیل گبول کی جانب سے اس واقعے میں ملوث شہری کو پی ٹی آئی کا کارکن بنایا جا رہا ہے۔
اس واقعے کے بعد انکا کہنا تھا کہ کہ انتظامیہ حملہ آور کو فوراً گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے، پی ٹی آئی کارکن مکالمے کے بجائے تشدد اور مغلظات پر یقین رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ نبیل گبول کی اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔