منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر رضا مند

18 فروری, 2024 16:28

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملے پر معاملات طے پاگئے، پی پی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر رضامندی کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی مل کر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے متحد ہوگئی، پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلزپارٹی کو ملیں گے جبکہ چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ بلوچستان میں پی پی اور ن لیگ مل کر حکومت بنائے گی جس میں وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی کابینہ کا حصہ بنے گی، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں 2 یا 3 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا کمشنر کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

ن لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو اہم ذمےداری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  رانا ثناء اللہ کا نام مشیر داخلہ اور گورنر پنجاب کےلیے زیر غور ہے ۔

 یہ بھی پڑھا: پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے ن لیگ سے وقت مانگ لیا

واضح رہے کہ حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تیسرے اجلاس میں بھی اتفاق نہ ہو سکا تھا اور مذاکرات پیر کے روز بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top