ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

میانہ روی اور اعتدال کو فروغ دینےکیلئے میڈیا کا مثبت کردار اہم ہے، امام کعبہ

19 مارچ, 2024 09:45

امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان بن عبد اللہ بن عبد العزیز السدیس نے کہا ہے کہ میانہ روی اور اعتدال کو فروغ دینے کے لیے میڈیا کا مثبت کردار اہم ہے۔

شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان بن عبد اللہ بن عبد العزیز السدیس نے مکہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی امن و استحکام کا حصول عدل و انصاف کے قیام سے ممکن ہوتا ہے، مسائل حل کرنے کے لئے امت کا اتحاد انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ عالمی اسلامی کے تحت کانفرنس نے اسلامی مکاتب فکر کے مابین ہم آہنگی فرقہ وارانہ اور انتہا پسندی کی بنیاد پر کی جانے والی تقاریر اور نعروں کا مقابلہ کرنے کے لیے روڈ میپ کا تعین کیا ہے۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد مختلف مکاتب فکر کے مابین تصادم کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والوں کا سد باب کرنا تاکہ اسلامی اخوت و اقدار کو نقصان پہنچانے سے روکا جاسکے۔

کانفرنس سے خطاب میں امام کعبہ نے کہا کہ  حقیقی امن اور معاشرتی تحفظ افراد اور ممالک کے مابین تناو نہیں بلکہ معاشرتی امن و استحکام کا حصول عدل و انصاف کے قیام سے ممکن ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں امن کے قیام کے لیے عدل و انصاف کو رائج کرنا ضروری ہے جس کا تقاضہ ہے کہ ہر شخص کو اس کا حق دیا جائے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد مختلف اسلامی مکاتب فکر اورفرقوں میں باہمی افہام و تفہیم پیدا کرنا اور تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ مشترکہ عظیم مقاصد کی بہتر طور پر خدمت کی جاسکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top