ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا وقت ختم

02 اپریل, 2024 09:45

پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں 30 خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو رہے ہیں، پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا اور یہ شام 4 بجے تک جاری رہا،  سینیٹ الیکشن سے قبل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری کردی تھیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ارکان قومی اسمبلی کو آزاد قرار دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے 88 ارکان اسمبلی کو آزاد ڈیکلیئر کیا گیا۔

ایوان زیریں میں قائد حزب اختلاف کے لیے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صرف عمر ایوب کا نام دیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اس وقت ایوان میں حکومتی اتحاد کے 226 ممبران ہیں، جن میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 122 جب کہ پیپلزپارٹی کے 70 اور 22 ارکان اسمبلی ایم کیو ایم کے ہیں۔

قومی اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے 4، مسلم لیگ ق کے 5 ارکان اسمبلی ہیں۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں جے یو آئی کے 11 ارکان اسمبلی ہیں، جبکہ مسلم لیگ ضیا، نیشنل پارٹی، بی اے پی کا بھی ایک ایک رکن ہے۔ اسی طرح بی این پی، پی کے میپ اور ایم ڈبلیو ایم کا بھی ایک ایک رکن ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 29 جنرل، 8 خواتین ، 9 ٹیکنو کریٹ یاعلماء اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب ہو رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ نشست، پنجاب کی 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ یا علماء اور ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب جاری ہے۔

اسی طرح سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ یاعلماء اور ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہو رہا ہے۔

خیبر پختو نخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشست پر انتخاب ہونا تھا تاہم اپوزیشن کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے کےپی میں سینیٹ انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کردیے۔

یاد رہے کہ پنجاب کی 7 جنرل نشستوں جب کہ بلوچستان کی تمام 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ یا علماء کی نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہی

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top