منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

صدارتی ا نتخاب کیلئے پولنگ 9مارچ کوہوگی، شیڈول جاری

01 مارچ, 2024 10:43

 

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی ا نتخاب کیلئے پولنگ 9مارچ کوہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کل دوپہر 12بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،4مارچ کو کاغذت نامزدگی کی اسکروٹنی ہوگی۔

شیڈول کے مطابق 5مارچ کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکتے ہیں،جب کے 5مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

صدارتی ا نتخاب کے لئے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلی ہال میں ووٹنگ ہوگی۔

سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

یہ پڑھیں : پیپلز پارٹی کا صدارتی الیکشن سے قبل سینیٹ میں ضمنی الیکشن کروانے کا مطالبہ

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top