مقبول خبریں
یاسمین راشد حلقہ، نالے سے سیکڑوں شناخی کارڈ برآمد
لاہور کے علاقے شفیق آباد میں نالے سے سیکڑوں شناختی کارڈ برآمد کرلیے گئے۔
پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 125 کے علاقے شفیق آباد کی یونین کونسل 50 میں گندے نالے سے سیکڑوں قومی شناختی کارڈ برآمد کیے گئے ہیں جو تین تھیلوں میں بند کرکے نالے میں ڈالے گئے تھے۔
برآمدشدہ شناختی کارڈز کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب این اے 125 سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ کیا شناختی کارڈ متعلقہ علاقے کے رہائشیوں کے ہیں اور اس میں دھاندلی کی کوشش تو نہیں کی گئی۔