منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حماد اظہر کے منظر عام پر آتے ہی پولیس کا پی ٹی آئی دفتر پر چھاپہ

22 مئی, 2024 18:35

سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف حماد اظہر کی موجودگی کی خبر سنتے ہی وفاقی پولیس بھی حرکت میں آگئی۔

پولیس اہلکار حماد اظہر کو گرفتار کرنے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے مگر سابق وفاقی وزیر پولیس اہلکاروں کے پہنچنے سے قبل ہی پشاور روانہ ہوئے۔

قبل ازیں حماد اظہر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹ پہنچے جہاں انہیں دیکھ کر تمام لوگ حیران رہ گئے۔

حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گزشتہ روز ہدایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے روپوشی ختم کر کے منظر عام پر آنے اور پنجاب میں پارٹی کی سربراہی سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں عدالتوں پر یقین رکھتا ہوں اور پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتار حاصل کر کے پھر پنجاب کی عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف درج تمام کیسز جعلی اور بے بنیاد ہیں اور امید ہے کہ عدلیہ بھی انصاف کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top