ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

دلکش آواز میں نعت گوئی کرنے والے پولیس سپاہی قیصر زمان

28 مارچ, 2024 10:54

کراچی پورٹ سٹی کے آرٹلری میدان تھانے میں تعینات 33 سالہ سندھ پولیس کے نوجوان سپاہی قیصر زمان عباسی کی ایک نعت نے انہیں راتوں رات مقبول بنادیا۔

ان کی نعت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور انٹرنیٹ صارفین اس خوبصورت نعت سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں جوکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حمد و ثنا میں شاعری کا ایک مدھر مجموعہ ہے۔

33 سالہ قیصر عباسی نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل اپنی نعتیہ ویڈیو جاری کی۔ پورٹ سٹی کے آرٹلری میدان تھانے میں تعینات نوجوان پولیس اہلکار نے 2017 میں سندھ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور 2012 میں سندھ پولیس کی تقریب میں نعت ‘اے سبز گنبد والے’ پڑھنے کے بعد شہرت حاصل کی۔

جی ٹی وی ڈیجیٹل سے33 سالہ نوجوان سپاہی قیصر زمان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعت گوئی کا شوق بچپن سے رہا ہے اور آگے بھی جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں آنے کے بعد مجھے بھرپور طریقے سے نعت گوئی کرنے کا موقع ملا جس سے پولیس کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کی کوشش کروں گا۔

قیصرزمان کہتے ہیں کہ اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے نعت گوئی کرنے پر کافی پذیرائی ملی، ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے ایوارڈ سمیت نقد رقم سے نوازا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو جوائن کرنے سے قبل پاکستان اسٹیل ملز میں نوکری کرتا تھا لیکن وہاں کے حالات سب کو معلوم ہیں ادارہ خسارے میں تھا بعد ازاں پولیس کو جوائن کرنے کی خواہش رہی اور سلیکشن ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹلی تھانے میں تعینات ہوں جب کہ ڈیوٹی کراچی پریس کلب کے باہر دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جرائم کو ختم کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے، رہی بات پولیس کا مثبت چہرے کو کو ٹھیک کرنے کیلئے لوگ ادارے میں کام کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اسی طرح میں بھی کوشش کروں گا کہ عوام سے اچھا تعلق بنے تاکہ پولیس کا سافٹ مثبت چہرہ اجاگر کرسکوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدس مہینہ رمضان کے موقع پر لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ اپنے پولیس والوں کو اپنا سمجھیں ، ان کی عزت کریں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

واضح رہے کہ قیصر زمان عباسی کا تعلق خیبرپختونخواہ کے شہر ہری پور سے ہے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی۔

 

مذکورہ پرفارمنس کے بارے میں قیصر کا کہنا تھا کہ نعت بہت مشہور تھی اور جب انہوں نے اسے اپنے انداز میں پڑھا تو لوگوں نے اسے سراہا۔ پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ مجھے ملنے والی زبردست پذیرائی نے ایک اور نعت ریکارڈ کرنے پر مجبور کیا جو رمضان کے مقدس مہینے سے چند دن پہلے جاری کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ یہ سلسلہ بھی جاری رہے گا، کیونکہ گھر والے بہت سراہتے ہیں، خاص طور پر والدہ نے ہمیشہ کہا کہ نعت پڑھا کرو۔ اور آج انہی کی دعاؤں کی بدولت عزت مل رہی ہے، لوگ میری نعتوں پر مجھے سراہتے ہیں۔

کراچی پولیس اہلکار قیصر زمان کا کہنا ہے کہ بچپن سے نعت خوانی کا بہت شوق تھا، یہ نعت ان کے بھائی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جہاں سے وائرل ہوگئی۔

پولیس میں آنے کے بعد ساتھی اہلکاروں اور افسران نے بھی بہت سراہا، یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنا پہلا ایلبم وردی پہن کر ریکارڈ کرایا ہے، کیونکہ 2021 میں ایک تقریب کے دوران نعت پڑھتے ہوئے میری ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، میری آواز اور نعت پڑھنے کے اسٹائل کو عوام اور ادارے نے بہت سراہا ہے یہی وجہ ہے کہ اپنا ایلبم ریکارڈ کرانے کا تہیہ کیا اور آگے مزید نعتیں پڑھنے کی خواہش ہے۔

نوٹ: پولیس کانسٹیبل قیصر زمان عباسی نے جی ٹی وی سے منسلک ملٹی میڈیا جرنلسٹ جنید شاہ سوری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top