مقبول خبریں
پولیس کارروائی، ڈکیتی کی کوشش ناکام
کراچی میں سرسید تھانے کی حدود میں ناگن چورنگی کے قریب ڈکیتی کی واردات کو پولیس نے بروقت کاررائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا،دو ملزمان گرفتار جبکہ ان کے قبضے سےدو پستول،چھینا گیا سامان اور موٹر سائیکل بھی برآمدکرلی ۔
ناگن چورنگی فوڈ اسٹریٹ کے قریب بروقت کاروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی دو ڈکیت معیز احمد اور سجاد علی رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول،لوٹا گیا سامان اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمدجبکہ دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملیر پاک کوثر ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے پی ایس پی کراچی کی تنظیمی کمیٹی کا اہم رکن سرفراز عرف نورا کو گرفتارکرکے نہ معلوم مقام پر منتقل کردیا۔
گلشن معمار میں پولیس مقابلہ کے نتیجے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔