جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعظم کی سیاسی جدوجہد قانون کی حکمرانی کیلئے ہے: شہباز گل

25 اپریل, 2021 16:37

ملتان: شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کی سیاسی جدوجہد قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہبا زگل کا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سیاسی جدوجہد قانون کی حکمرانی کیلئے ہے، وزیراعظم کی جدوجہد کی وجہ سے آج قانون سب کے برابر ہے۔ ملک میں دو قانون ایک غرب اور امیر کیلئے تھے، عمران خان 22سال کی جدوجہد کے بعد وزیراعظم بنے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ 25 اپریل پی ٹی آئی کیلئے بہت اہم ہے، مڈل کلاس ایوان کے خواب دیکھ نہیں سکتے تھے آج وہ ایوان میں ہیں۔ کبھی نہیں سنا تھا کہ اپنی حکومت میں کسی وزیر کا احتساب ہو، وزیراعظم عمران خان عوام کے پیسوں کا حساب دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کی کورونا پر نادان سیاست شرمناک حرکت ہے : شہباز گل

ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ہمیں اپنی جان سے پیارا ہے، وزیراعظم نے ناموس رسالت ﷺ کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھایا۔ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، موجودہ حکومت پنجاب کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top