جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

وزیراعظم نے اپنا ایک اور اختیار اراکین کابینہ کے سپرد کردیا

01 مئی, 2024 12:24

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا ایک اور اختیار وزیرروں، مشیروں اور وزرائے مملکت کو دے دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلز کی تعیناتیوں کی تلاش میں ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنے کی پالیسی میں تر میم کردی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم کے بعد اب وزارتوں اور ڈویژنز کوپروفیشنلز کی تلاش کے لیے ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنےکا اختیار ہوگا۔

متعلقہ وزیر، مشیر یا وزیر مملکت کی منظوری سے فرم کی خدمات لی جا سکے گی تاہم ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات صرف مسابقتی عمل کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی۔

اس سے پہلے ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات کے لیے وزیر اعظم کی منظوری ضروری تھی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ ہنٹنگ فرم کے عمل میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا لیڈ کردار ہوگا اور وہ ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول قائم کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top