منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

وزیراعظم نے یومِ آزادی کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری سُنادی

14 اگست, 2024 12:34

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو بڑی خوشکؓری سنادی ہے۔

اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری جلد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ عوام مہنگائی، بجلی کے بڑے بڑے بلوں اور بیروزگاری سے پریشان ہیں، بجلی کی قیمت کم کیے بغیر برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی ہے، بجلی کے بلوں اور دیگر مسائل سے لوگ پریشان ہیں تاہم ملک میں سب اچھا نہیں تو سب بُرا بھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے چند دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی اور چند دن میں قوم سے خطاب کرکے 5 سالہ معاشی پلان بھی پیش کروں گا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت سستی بجلی کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے کیونکہ ملک کو بحران سے نکالنا ناگزیر ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت وفاقی اور صوبائی سطح پر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی سمیت مختلف تجاویز کے ذریعے بجلی کے نرخوں کو معقول بنانے کے منصوبے بنا رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top