جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعظم کا سابق افغان صدر حامد کرزئی کو فون، کانفرنس کی دعوت

15 جولائی, 2021 09:26

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے فون پر گفتگو کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏افغانستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے فون پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ، پاکستان نے افغان رہنماء کانفرنس طلب کرلی

انہوں نے بتایا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلے پر ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے، اس کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائیں جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت اہم ترین افغان قیادت کو شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس اہم ڈویلپمنٹ کے نتیجے میں افغانستان کے مسائل کے حل کی نئی امید جاگے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top