ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ایس آئی ایف سی کا اجلاس طلب، آرمی چیف شریک ہوں گے

13 مارچ, 2024 14:46

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران کابینہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top