جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

جاپان میں اکیلے سالگرہ منانے والی "ٹک ٹاکر” کی تصاویر وائرل

14 ستمبر, 2024 18:24

پاکستان کی معررف ٹِک ٹاک اسٹار جنت مرزا جاپان میں اکیلے ہی اپنی 27 ویں سالگرہ منالی۔

گزشتہ دنوں جاپانی فیشن انڈسٹری میں قدم رکھنے والی پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ماڈلنگ ایجنسی کیلئے ریمپ واک کیا اور تصاویر اپنے مداحوں کیلئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

ان دنوں اداکارہ و ٹک ٹاکر جنت مرزا جاپان میں اپنے ماڈلنگ کیرئیر کے ساتھ ساتھ کوالٹی ٹائم بھی گزار رہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی 27ویں سالگرہ بھی جاپان میں مناکر دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔

مزید پڑھیں: جنت مرزا نے جاپانی فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے چند تصاویر کا شیئر کی ہیں، جس میں انہیں جاپان کی سڑکوں پر موج مستی کرتے دیکھا گیا جبکہ کیک کے کچھ پیسز کے ساتھ جنت مرزا نے 12 بجتے ہی اپنی سالگرہ منائی۔

مزید پڑھیں: سستے پبلسٹی اسٹنٹ نہیں چاہتا! سابق منگیتر کا جنت مرزا کو جواب

اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹک ٹاکر جنت مرزا نے لکھا کہ رات کے 12 بجے ہیں، سالگرہ مبارک ہو اس بیوی جیسی لڑکی کو، خیالی دنیا میں رہنے والی، ریڈ فلیگ،چھوڑ دیے جانے کے ڈر والی،حسد کرنے والی، بے ترتیب، ہمیشہ سوچوں میں ڈوبی رہنے والی ،ہر بات پر رونے والی، سارا دن سونے والی لڑکی کو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top