ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پی آئی اے کی پائلٹس اور عملے کو رمضان کے روزے نہ رکھنے کی ہدایت

13 مارچ, 2024 16:23

 پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے پائلٹوں اور کیبن اسٹاف کو رمضان کے روزے نہ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی آئی اے سرکولر کے مطابق یہ ہدایت پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے منیجر کی طرف سے دی گئی ہے، جنہوں نے کاک پٹ اور کیبن میں فرائض انجام دہنے والے تمام کارکنوں کو ایک سرکلر بھیجا ہے۔ اس سرکلر میں پروازوں کے دوران روزے کی حالت میں ہونے سے متعلق رہنما خطوط کی وضاحت کی گئی ہے کہ اس سے نہ صرف ان کی اپنی بلکہ کسی بھی طیارے میں سوار مسافروں اور زمین پر موجود دیگر افراد کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی کے کیبن سٹاف کے تمام ارکان کے نام ’ان فلائٹ فاسٹنگ‘ کے عنوان سے لکھے گئے ایک مکتوب میں زور دے کر کہا گیا ہے، ’’تکنیکی طور پر روزے کی حالت میں پرواز کرنا ممکن ہے، تاہم اس میں خطرے کا عنصر بھی شامل ہو جاتا ہے۔‘‘

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top