ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

تصاویر: سمندر میں قائم اردن کا ملٹری میوزیم عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

10 مئی, 2024 12:21

اردن کے ساحلی شہر عقابہ میں سمندر میں قائم ملٹری عجائب خانہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

زیر سمندر میوزیم میں بکتر بند گاڑیاں، ہیلی کاپٹر، ٹینک اور ہرکولیس طیارے رکھے گئے، البتہ میوزیم کی سیر کیلئے سمندر میں غوطہ لگانا پڑتا ہے۔

فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز

اردن نے بحیرہ احمر کے کنارے اپنے پہلے انوکھے میوزیم کا افتتاح 2019 میں کیا تھا جسے زیرِ آب عسکری عجائب گھر قرار دیا جاسکتا ہے اور اس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی تکمیل کے بعد یہ میوزیم مکمل جنگی فارمیشن کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ میوزیم غوطہ خوری کے لیے مشہور ’عقبہ‘ کےمقام پر بنایا گیا تھا جس میں کئی ٹینک، عسکری کرین، بکتر بند گاڑیاں، اینٹی ایئرکرافٹ گن اور جنگی ہیلی کاپٹروں کو شامل کیا گیا تھا۔

فوٹو — رائٹڑز

عقبہ اکنامک زون کے ترجمان کے مطابق تمام عسکری سامان مونگے اور مرجانی سلسلوں (کورال ریفس) کے پاس رکھے گئے ہیں اور تمام فوجی گاڑیوں کو عین فوجی فارمیشن کی صورت میں رکھا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس عجائب گھر کا مقصد ’ غوطہ خوری، کھیل، ماحولیات اور میوزیم کا عنصر ایک جگہ قائم کرنا ہے۔ یہ اسکوبا غوطہ خوروں، سیاحوں اور شیشے کے پیندے والی کشتیوں کے لیے ایک خوبصورت نظارہ فراہم کرے گا۔

فوٹو — رائٹرز

میوزیم کے قیام کے بعد ماہرین نے سمندر میں فوجی سازوسامان اتارنے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اردن پر تنقید کی تھی۔

فوٹو — رائٹرز

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سے سمندری ماحول اور مخلوق کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے تاہم حکومتِ اردن کا اصرار تھا کہ فوجی سامان سے تمام مضر اشیا مثلاً گولہ بارود اور ایندھن وغیرہ نکالا اور تمام آلات کو صاف کرکے ہی پانی میں ڈالا گیا تھا۔

فوٹو — رائٹرز

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top