جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلاڈیلفیا کوریڈور؛ اسرائیلی فوج کی موجودگی برداشت نہیں

27 اگست, 2024 18:52

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے بعد غزہ جنگ بندی میں ثالت کا کردار ادا کرنے والا مصر بھی فلاڈیلفیا کوریڈور میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کی مخالفت کرنے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے ایک اعلیٰ سیکیورٹی افسر نے رفح کراسنگ اور فلاڈیلفیا کوریڈور میں قابض اسرائیلی افواج کی موجودگی کی مخالفت کردی ہے۔

مصر کے ایک اعلیٰ سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ مصر اسرائیلی حکومت اور فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان ایک معاہدے تک پہنچنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے، تاہم دونوں فریقین کو لچک دکھانا ہوگی۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ؛ حماس، اسلامی جہاد نے بھی شرط رکھ دی

سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ ایک بار پھر تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ رفح کراسنگ یا فلاڈیلفیا کوریڈور میں اسرائیل کی موجودگی برداشت نہیں کرے گا، اس حوالے سے امریکا کو بھی بتادیا ہے۔

مزید پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم

واضح رہے کہ قاہرہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیمیں حماس اور اسلامی جہاد غزہ جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کو قبول کرنے کیلئے شرط رکھتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ سے قابض اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کے صورت میں ہی جنگ بندی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top