جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم

26 اگست, 2024 08:54

قاہرہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے۔

حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں کیا، اس سے پہلے حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی نئی اسرائیلی شرائط کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ جولائی میں منظور کی گئی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں۔

حماس کے مطابق جنگ بندی معاہدے فوری کرانے کی امریکا کی باتیں غلط اور انتخابی مقاصد کے لیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس وفد ثالثوں سے ملاقات اور جنگ بندی معاہدے کے تازہ ترین دور کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد اتوار کو قاہرہ سے روانہ ہوگیا۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ حماس اور اسرائیل دونوں نے ثالثوں کی جانب سے تجویز کردہ سمجھوتوں پر رضامندی ظاہر کی جس کے بعد مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے۔

قاہرہ میں حماس کے وفد نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو امریکی صدر جو بائیڈن کے طے کردہ منصوبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق 2 جولائی کو طے پانے والے معاہدے کا پابند بنایا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top