جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

30 اپریل, 2024 12:07

یکم مئی سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول 5 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فی لیٹر ڈیزل 8 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے  جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اس سلسلے میں آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کرے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top