مقبول خبریں
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور ڈیزل سستا کردیا
وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا یے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا یے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
3 روپے 32 پیسے کی کمی کے بعد فی لیٹر 282 روپے 24 پیسے میں فروخت کیا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات (پیر) 12 بجے سے ہوگا۔