منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

01 ستمبر, 2024 08:45

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکومت کی جانب سے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت  3.32 روپےکمی کے بعد  262.75 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کا امکان

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت  2.97 روپے فی لیٹر کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لیٹر کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

قبل ازیں جی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ریلیف لگاتار تیسرا ریلیف ہوگا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top