اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

27 جولائی, 2024 14:49

اسلام آباد: یکم اگست سے اگلے 15 روز کیلئے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں ان اہم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دن کے دوران بالترتیب 2 ڈالر اور 3 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا

حکام نے بتایا کہ گزشتہ 15 روز کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 87.50 ڈالر جبکہ ڈیزل تقریباً 96.93 ڈالر سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

تاہم اس کا انحصار حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں پر ہے، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

موجودہ 15 دن کے دوران دونوں مصنوعات پر درآمدی پریمیم میں بھی کمی آئی ہے، جو پیٹرول پر 9 ڈالر سے گھٹ کر 8.80 اور ڈیزل پر 6.50 ڈالر فی بیرل سے کمی کے بعد 5 ڈالر پر آگیا ہے، دوسری طرف شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ پندرہ دن کے دوران ایک حد تک محدود رہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top