منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کا امکان

24 اگست, 2024 11:15

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار کمی متوقع ہے۔

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں تقریبا 5 سے 6 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ یکم ستمبر سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دنوں کے لئے بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی ہے۔

گزشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں 2 ڈالر سے 2.30 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔

حتمی شرح تبادلہ کے حساب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں پر منحصر ہے کہ پیٹرول اور ایچ ایس ڈی دونوں کی قیمتوں میں 5 سے 5.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 82.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 80.40 ڈالر فی بیرل رہ گئی ہے۔ گزشتہ 15 دنوں کے دوران ایچ ایس ڈی 90.30 ڈالر فی بیرل سے گھٹ کر 88 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

اس وقت فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 260 روپے 96 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 266 روپے 07 پیسے فی لیٹر ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 8 روپے 47 پیسے اور 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top