منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کا امکان

07 ستمبر, 2024 13:45

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں مزید کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے باوجود 15 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا 5 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی۔

حتمی شرح تبادلہ کے حساب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں پر منحصر ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر کمی توقع ہے۔

تاہم حکومت پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر سکتی ہے تاکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ایف بی آر کے 100 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کو جزوی طور پر پورا کیا جا سکے اور اس صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر کمی ہوگی۔

حکومت نے آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی تھی تاکہ 1.28 ٹریلین روپے جمع کیے جاسکیں۔

اس وقت حکومت پٹرول اور ایچ ایس ڈی پر تقریبا 78 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اگر تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) صفر ہے لیکن حکومت دونوں مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر لیوی صول کرتی ہے۔

حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر تقریبا 18 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کرتی ہے جب کہ تقریبا 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اور سیل مارجن آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کو جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top