پیر، 17-جون،2024
( 11 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 17-جون،2024

EN

پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کا امکان

24 مئی, 2024 18:00

یکم جون سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث فی لیٹر پیٹرول 4 روپے سستا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روز کے لیے نمایاں کمی کی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی  کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top