ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

‏ سنی اتحاد کونسل کو غیر پارلیمانی جماعت قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

11 مارچ, 2024 14:30

سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو غیر پارلیمانی جماعت ڈکلئیر کئے جانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

مولوی انوارالحق نے دائر درخواست میں استدعا کی کہ سنی اتحاد کونسل انتخابات میں ایک نشست بھی جیت نہیں سکی، اس میں آزاد اراکین کی شمولیت کو آئین کے آرٹیکل 5,9,17,25,51 کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔

درخواستگزار نے یہ بھی استدعا کی کہ سپریم کورٹ ‏الیکشن کمیشن کو سنی اتحاد کونسل کو غیر سیاسی جماعت قرار دینے کی ہدایت جاری کرے۔

‏درخواست میں وفاقی وصوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے اراکین کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد

واضح رہے کہ پاکستان تحریک اںصاف کی حمایت یافتہ آزاد ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن کے بعد سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top