جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ وفاق اور کے پی اسمبلی پر لاگو ہوگا ، علی ظفر

07 مارچ, 2024 13:08


اسلام آباد : بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ وفاق اور کے پی اسمبلی پر لاگو ہوگا ، پنجاب کی مخصوص نشستوں کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں۔

بیرسٹر علی ظفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارم 45 کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، مخصوص نشستوں کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستیں چیلنج کرنے کا ڈرافٹ تیار ہے ، ہماری ٹیم آج لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کی مخصوص نشستوں کو چیلنج کرے گی ۔

علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے ،الیکشن پھر چیلنج ہوگیا ،دیکھتے ہیں الیکشن کمیشن کیا فیصلہ دیتا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بننے جارہے ہیں، شیر افضل کی نامزدگی بانی پی ٹی آئی نے کی ۔

یہ پڑھیں : فارم اپ لوڈ نہ کرنےکا کیس، عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top