جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پشاور: سلنڈر دھماکہ، بچوں سمیت 6 افراد زخمی

20 دسمبر, 2020 11:35

پشاور: علی الصبح گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق علی الصبح سیٹھی ٹاؤن حاجی کیمپ میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ ہوا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز نے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ذرائع کے مطابق 6 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیو کراچی میں سلنڈر دھماکہ، 8 سالہ بچہ جاں بحق ، 7 زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز میں پہلے لیڈی ریڈنگ اور پھر برن سنٹر حیات آباد منتقل کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top