منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پیپلز پارٹی کا صدارتی الیکشن سے قبل سینیٹ میں ضمنی الیکشن کروانے کا مطالبہ

29 فروری, 2024 16:27

 

اسلام آباد: صدارتی الیکشن سے پہلے پیپلز پارٹی کا بڑا مطالبہ سامنے آیا ہے ۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سینیٹ کی 11 نشستوں پر ضمنی الیکشن کراناضروری ہے۔

پیپلز پارٹی نے اپنے خط میں 11سینیٹرز کی جگہ نئے ممبران کے انتخاب کا مطالبہ کیا ہے او رکہا کہ سینیٹ کی 11نشستیں خالی ہیں،سینیٹ نامکمل ہے اور تعداد میں کمی تقریباً 10 فیصد ہے،سیکشن 127 سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق ہے،اسی ایکٹ کا سیکشن 107 سینیٹ کے تمام انتخابات کا طریقہ کار بتاتا ہے۔

خط کے متن میں مزید در ج ہے کہ یوسف رضا گیلانی، جام مہتاب، نثار کھوڑو،غفور حیدری ، سرفراز بگٹی، نزہت صادق،موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی مستعفی ہوچکے ہیں ۔

خط میں مزید تحریر ہے کہ شہزادہ عمر، مرحوم رانا مقبول، شوکت ترین کی جگہ پر بھی انتخاب نہیں ہوئے جب کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔

یہ پڑھیں : الیکشن کمیشن کا صدارتی انتخابات کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top