منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ اسپیکر، انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

25 فروری, 2024 08:50

 پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ اسپیکر جبکہ انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

اویس قادر شاہ نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور انتھونی نوید نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی اپنی نشست سنبھال لیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار نوید انتھونی  111 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

نو منتخب اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی لیڈر شپ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیااپنے حلقے کے لوگوں کا مشکور ہوں،بلاول بھٹو ،آصف زرداری سمیت لیڈر شپ کا شکر گزار ہوں۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ پی پی کو کامیاب کرانے پر سندھ کےعوام کا شکر گزارہوں، پہلی بار اسپیکر سندھ اسمبلی سکھر سے بنایہ بڑا اعزاز ہے، اس ہاؤس میں ماضی میں جو کچھ ہوا اُسے بھول جائیں، ہاؤس کےتمام ممبران کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

 سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے،  ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار اینتھونی نوید جبکہ ایم کیو ایم سے راشدخان اُمیدوار ہیں۔

پی ٹی آئی کے آزاد ارکان انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے 9 ارکان نے آج  حلف اٹھا لیا، جبکہ جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا یا۔

پی پی کے نامزد وزیر اعلی مراد علی شاہ نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج اسمبلی کا حلف اُٹھانے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں،سب ملکر صوبے کی بہتری کیلئے کام کریں۔

پیپلز پارٹی کے نامزد اسپیکر سید اویس شاہ اور ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کے کاغذات درست قرار دے دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کل صبح سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کا انتخاب کیا جائے گا، پیپلز پارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے علی خورشیدی کو وزیرِاعلیٰ سندھ نامزد کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کی کاروائی 

 گزشتہ روز 168 نومنتخب ارکان میں سے 147 نے حلف اٹھایا تھا۔

پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ چاہتی ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا انتخاب بلامقابلہ ہوا۔

سندھ اسمبلی میں حلف لینے والوں میں پیپلز پارٹی کے 111 اور ایم کیو ایم پاکستان کے 36 اراکین شامل تھے۔

جماعت اسلامی، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان حلف لینے نہیں آئے۔

اسپیکر آغا سراج درانی نے نومنتخب ارکان کو مبارک باد دی، نومنتخب ارکان نے سندھی، اردو اور انگریزی میں حلف اٹھایا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے لیے نامزد سید مراد علی شاہ کی حلف برداری پیر کو متوقع ہے۔

یہ پڑھیں : ن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر اور ملک ظہیر اقبال ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top