منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت حکومتی اجازت نہ ملنے کا ثبوت دے

18 جولائی, 2024 19:03

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ سے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ہندوستانی حکومت کی جانب سے پاکستان ناجانے دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا۔

بھارتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستانی حکومت [چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کے سفر سے اپنی ٹیم کو اجازت دینے سے انکار کرتی ہے، تو اسے تحریری طور پر ہونا چاہیے]۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کو ٹورنامنٹ سے کم از کم 5-6 ماہ قبل اور تحریری طور پر ہمیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اپنی آمد سے متعلق آگاہ کرنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025 نہ کھیلنے نہ آنے کے بیچ بھارتی بورڈ کا بڑا بیان آگیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں آئی سی سی پر واضح کردیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بھارت کی ایونٹ میں شرکت کا ذمہ دار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انڈین میڈیا نے رپورٹس شائع کی تھیں کہ ٹورنامنٹ کو پاکستان سے منتقل کرنے پر آئی سی سی نے غور شروع کردیا ہے تاہم بعدازاں بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اِن رپورٹس کو مسترد کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top